counter easy hit

موجودہ حکومت اللہ کا عذاب ، اس سے چھٹکارے کیلئے کیا کرنا ہو گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستانی عوام پر اللہ کا عذاب ہے۔عوام کو اس عذاب سے چھٹکارے کیلئے اجتماعی دعا کرنی ہوگی۔تبدیلی والی حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔عمران خان کو لانے والوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ انہوں نے کس کو پاکستان کے اوپر مسلط کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ چیئرمین نیب کو طلب کرتی ہے تو چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں آنا چاہیے اور ارکان پارلیمنٹ کے تحفظات کا جواب دینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہا ؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔آصف کرمانی نے کہا کہ پاکستانی عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور حکمران میٹھی نیند کے مزے لے رہے ہیں۔حکومت نے آنے سے پہلے کوئی ہوم ورک نہیں کیا۔ عمران خان 5سال سے کہ رہے تھے کہ اسد عمر ان کے وزیر خزانہ ہوں گے لیکن اسد عمر 4سال میں کوئی معاشی پالیسی نہیں بنا سکے۔ پاکستان اس وقت بدترین معاشی مشکلات کا شکار ہے. آئے دن مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ بجلی، گیس اور پٹرول کے بعد دوائیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔موجودہ حکومت پاکستانی عوام پر اللہ کا عذاب ہے.عوام کو اس عذاب سے چھٹکارے کیلئے اجتماعی دعا کرنی ہوگی۔تبدیلی والی حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ عمران خان اور ان کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی نا اہل اور بد ترین حکومت ہے.جو لوگ عمران خان کو لیکر آئے ہیں ان کو بھی سوچنا چاہیے کہ انہوں نے کس کو پاکستان کے اوپر مسلط کر دیا ہے۔ عمران خان سونامی سونامی کرتے تھے، وہ جلد اسی سونامی میں بہ جائیں گے۔