counter easy hit

کرکٹ کی تاریخ‌کا انوکھا واقعہ، بلے باز نے لیٹ‌کر چھکا لگا دیا

ممبئی(نیوز ڈیسک) کرکٹ کے میدان میں ایسے ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے اور کبھی کبھی تو شائقین کرکٹ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں اور ایسے ہی طریقے سے اظہر علی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں رن آوٹ ہوئے تو اس وقت پیش آیا تھا تاہم اب اس سے بھی انوکھے ترین منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بلے باز نے پچ پر لیٹ کر چھکا لگا دیا اور نئی ٹکینیک متعارف کروا دی ہے۔نیچے دی گئی ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کھلاڑی آگے بڑھ کر شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بلا گھماتے ہی گر جاتا ہے تاہم وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتا ہے اور گیند اڑتی ہوئی باونڈری کے پار جا گرتی ہے جس پر ایمپائر چھکے کیلئے ہاتھ کھڑے کر دیتاہے۔
اس موقع پر سب سے دلچسپ تاثرات باولر کے ہیں جو کہ حیران کے مارے کھڑا دیکھ رہاہے کہ یہ ہوا کیا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو آکاش چوپڑا نامی صارف کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے، جن کا کہنا ہے کہ یہ دلچسپ عجیب واقعہ وجے مرچنٹ ٹرافی کے ایک میچ کے دوران پیش آیا۔
ویڈیو دیکھیں:

https://www.facebook.com/AakashChopraOfficial/videos/517016725459870/

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔