counter easy hit

کرپٹ ٹولہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے: عمران خان

اٹک: نواز شریف اور آصف زرداری نے ہمیشہ اپنے لئے کھیلا، ملک کیلئے نہیں، کچھ لوگ صرف ذاتی مفاد کے لئے سیاست میں آئے، کرپٹ ٹولہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے، عمران خان کا اٹک میں جلسے میں خطاب

The corrupt tool is targeting institutions to save themselves: Imran Khanچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک میں دو قسم کی سیاست ہوتی ہے، کچھ لوگ سیاست میں خود کو فائدہ پہنچانے کیلئے آتے ہیں، جنہوں نے انسانیت کیلئے کام کیا، ان کے مزاروں پر آج بھی رش ہے، نئے پاکستان میں فارن پالیسی پاکستان کے مفاد کیلئے بنے گی، غربت کے خاتمے کیلئے پالیسیاں بنائیں گے، پاکستان کیلئے سیاست کرنے والے لوگ اوپر آئیں گے، اقتدار ملا تو قوم کا سوچنے والے وزیر بنیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، ہم نے پاکستان کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دینا، جو قرض دیتا ہے، وہ آزادی لے لیتا ہے، مقروض ملک آزاد فیصلے نہیں کر سکتا، اقتدار سے پہلے نواز شریف کیا کرتے تھے، زرداری بمبینو سینما میں ٹکٹ بلیک کرتے تھے، زرداری کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ عمران خان بولے، نوجوانو! زرداری کے پاس آپ کا پیسہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی، آ گئی ہے، اب لوگوں کو کرپشن اور غربت میں تعلق سمجھ آ گیا ہے، عوام احتساب نہیں کرتے، ووٹ ڈالتے ہیں، ملک میں احتساب جج کرتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام باشعور ہوں گے، عوام اپنا پیسہ چوری نہیں ہونے دیں گے، مجرم کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جاتا ہے، مجرم ٹیکس کے پیسوں سے پنجاب ہاؤس میں ٹھہرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرض عوام پر ٹیکس لگا کر واپس کئے جاتے ہیں، ٹیکسز سے ملک میں غربت بڑھتی ہے، چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتا جا رہا ہے، کرپٹ خاندان کو بچانے کیلئے اداروں پر حملے کئے جا رہے ہیں، ملک کو کمزور کرنے کی کوشش ہوئی تو سڑکوں پر ہونگے، اللہ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے، پاکستان تیزی سے ترقی کر سکتا ہے، اللہ نے موقع دیا تو یہ کر کے دکھاؤں گا۔ عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ملی تو نوجوانوں کو اچھی تعلیم اور روزگار دیں گے، ملک میں گورننس سسٹم کو بہتر کریں گے، اداروں کو بہتر کریں گے تو سرمایہ کاری آئے گی، بیرون ملک پاکستانیوں کے پاس بے شمار پیسہ ہے، سی پیک سے فائدہ گورننس کو ٹھیک کر کے اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم اٹک میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے گروپ سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔