counter easy hit

ضلع بھر میں کریانہ سٹور،جنرل سٹور اور بیکری کی دکانوں پر غیر قانونی مضر زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری

The continued

The continued

ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری ) ضلع بھر میں درجنوں کریانہ سٹور،جنرل سٹور اور بیکری کی دکانوں پر غیر قانونی مضر صحت اور زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری ،لوگ بیماریاں خرید کر کھانے پر مجبور ،انتظامیہ فرضی کاروائی کے بعد رفوچکر ،بتایاگیا ہے کہ واربرٹن میں کریانہ ،جنرل سٹور اور بیکری کی دکانوں پر زائدالمعیاد مصالحہ جات ،مشروبات،چائے کی پتی ،شہد ،چپس،کاسمٹکس ،جعلی اور غیر معیاری کریموں سمیت متعدد مضر صحت اشیاء کی فروخت جاری ہے، انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث عوام لٹنے پر مجبور ہیں سرکاری اہلکار ایک آدھ بار فرضی کاروائی کرکے خانہ پری کرکے چلے جاتے ہیں جس سے دکانداروں کے حوصلے بلند ہیں عوام نے ڈی سی او ننکانہ سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔