counter easy hit

کمانڈو تو چھپا رستم نکلا : دوبارہ صدر پاکستان بننے کے لیے کس حد تک گر گیا ؟ ایک لیک ویڈیو نے ساری اصلیت بیان کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر اور آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کی ایک ویڈیو منظر عام پر آ گئی ۔ اس لیکڈ ویڈیو میں سابق صدر پرویز مشرف امریکی قانون سازوں کی منت سماجت کرتے نظر آ رہے ہیں اور امریکیوں سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے دوبارہ اقتدارمیں آنے کے لیے آپ کی مدد اور حمایت کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق،سابق ڈکٹیٹر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی لیکڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ امریکا کی خفیہ حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ دوبارہ اقتدار حاصل کرسکیں، ویڈیو میں وہ امریکی قانون سازوں کو یہ بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ انہیں اس بات پر شرمندگی تھی کہ ایجنسی نے اسامہ بن لادن سے متعلق غفلت کا مظاہرہ کیا تھا۔پاکستان مخالف کالم نگار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق صدر کو لگتا ہے کہ ایجنسی کی غفلت قابل معافی ہے کیوں کہ 9/11سے متعلق امریکی سی آئی اے نے بھی اسی طرح کی غفلت کا مظاہرہ کیا تھا۔ سابق صدر کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملکی سیاست میں تو کوئی ہلچل پیدا نہیں ہوئی مگر کمانڈو کی اصلیت ضرور سامنے آ گئی ہے (ش س م)