counter easy hit

جرمنی میں رنگا رنگ اسٹریٹ کارنیول کا آغاز

جرمنی کے شہر کولون میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلنے موج مستی اور ہلا گلا کرنے پہنچ گئے ہیں۔

The colorful street carnival starts in Germanyاس سالانہ ایونٹ میں منچلے دلکش کاسٹیومز میں سڑکوں پر جھومتے گاتے دکھائی دے رہیں۔ اس رنگارنگ سالانہ اسٹریٹ کارنیول میں شرکت کیلئے رنگ برنگے ملبوسات اور مختلف انداز و کردار کے کاسٹیوم پہنے ہزاروں افراد کولون پہنچے ہیں۔ کولون کی گلیوں میں جمع ہونیوالے ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ یہاں خوب ہلہ گلہ کرنے اور فرحت بخش مشروبات سے لطف اندوز ہونے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس تہوار کا سال بھر انتظار کرتے ہیں اور رات بھر یہاں جی بھر کے جشن مناتے ہیں۔