counter easy hit

کپتان اب 100 سالہ خاتون کا مقابلہ کریں گے

پشاور; پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ بنوں میں 100 سالہ خاتون حضرت بی بی سے ہوگا۔ پی ٹی آئی سربراہ The captains will now compete with 100-year-old womenعمران خان کے مقابلے میں 100 سالہ خاتون حضرت بی بی انتخابی میدان میں کود پڑیں۔بنوں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 پر عمران خان کا مقابلہ 100 سالہ حضرت بی بی سے ہوگا۔ حضرت بی بی نے این اے 35 اور پی کے 89 کے لیے کاغذات جمع کرادئیے ہیں، معمر خاتون اس سے قبل بھی 5 بار الیکشن میں حصہ لے چکی ہیں، حضرت بی بی آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔حضرت بی بی کا کہنا ہے کہ اگر وہ الیکشن میں کامیاب ہوئیں تو لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں گی جب کہ انتخابات جیتنے پرحلقے کے عوام کی خدمت کریں گی۔