counter easy hit

کپتان نے جو کہا کر کھایا۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں سے کیا گیا اہم ترین وعدہ پورا کر ڈالا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا اور کہا کہ پاکستان کودرختوں کی بہت ضرورت ہے، گلوبل وارمنگ سے متاثر ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا، مہم کا آغاز وزیر اعظم نے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میں پودا لگا کرکیا۔وزیراعظم عمران خان نےجھاڑولگاصفائی مہم کابھی آغاز کیا ، اس موقع پر وزیراعظم کیساتھ اسکول کےبچوں کی بڑی تعدادموجود ہے اور صفائی کرنےمیں مصروف ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پودا لگانے کے بعد طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سب بچوں کو معلوم ہے ناں درختوں کی پاکستان کوکتنی ضرورت ہے، گلوبل وارمنگ سےمتاثرممالک میں پاکستان کاساتواں نمبرہے،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ درخت بڑھنےسےزیرزمین پانی کی سطح بڑھےگی، دنیاکا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، درخت لگانا ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کودرختوں کی بہت ضرورت ہے، درخت لگائیں تاکہ پاکستان کو سرسبزو شاداب بنایا جاسکے۔یاد رہے 8 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاافتتاح کیا اور کہا تھا کہ یہ مہم صرف حکومت کامیاب نہیں بنا سکتی سب کو کردار ادا کرنا ہے، پاکستان قدرت کا تحفہ ہے، بدقسمتی سے ہم نے اس کی خوبصورتی پرتوجہ نہیں دی۔کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں جو گندگی کے مسائل ہیں، اسے ہم حل کریں گے، حکومت میں آتے ہی کہا تھا کہ ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلیں گے،مدینے کی ریاست انصافاورقانون کی بالادستی پرقائم تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نےفیصلہ کیا ہے کہ صاف اورسبز پاکستان مہم میں سب کوشامل کرناہے، یہ مہم صرف حکومت کامیاب نہیں بناسکتی سب کوکرداراداکرناہے، مہم میں بچے،بوڑھےسب کوشامل ہوناہے، سب مل کرکچھ تبدیل کرسکتے ہیں اورگندگی کا خاتمہ بھی ہوسکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ دریاؤں کی صفائی، شفاف ہوا ہم بھی حاصل کرسکتے ہیں، ہم سب مل کر ملک بھر میں پانی کے مسائل کوحل کرسکتے ہیں، مہم کے ذریعے کچرے سے بجلی بھی بنا سکتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز ملک بھر میں مہم کا باقاعدہ آغاز کررہے ہیں، ہفتے کے روز موومنٹ کا آغاز کریں گے، پورا ملک شرکت کرے گا، لوگ جب صفائی دیکھیں گے اس مہم میں ان کی شرکت بڑھے گی۔انھوں نے مزید کہا تھا کہ ہماراٹارگٹ ہے5سال میں ملک بھر میں10ارب درخت لگائیں، شہروں میں درختوں لگانے سے آلودگی کے خاتمے میں مدد ملے گی، ، ہم نےدریاؤں کو بھی صاف کرنا ہے، مانیٹرنگ کا سسٹم بنائیں گے، یہ مہم ہمارے مستقبل کے لیے ہے اس میں سب نےشرکت کرنی ہے، آبادی کے تناظرمیں بھی ہمارے ملک میں صفائی ضروری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں ’پلانٹ فار پاکستان‘ کے نام سے ایک روزہ شجرکاری مہم کا چلائی گئی تھی، جس کے تحت ملک بھر میں 15 لاکھ پودے لگائے گئے تھے۔