counter easy hit

برطانوی ہوٹل کا آئندہ پی آئی اے عملے کو کمرہ دینے سے انکار

کراچی: عملہ ملازم خواتین سے موبائل نمبر مانگتا ہے، ائر لائن کو خط، کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

The British Hotel refuses to give the room the next time to PIA staffبرطانوی ہوٹل ریوران کی انتظامیہ نے آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ دینے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی ہوٹل ریوران کی انتظامیہ نے پی آئی اے کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ نہیں دیں گے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ پی آئی اے عملے کی وجہ سے خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں، پی آئی اے عملہ خواتین سٹاف ممبر کے موبائل نمبر مانگتا ہے لہٰذا جب تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ہوٹل انتظامیہ پی آئی اے عملے کو مزید رہنے کیلئے کمرے نہیں دے گی۔