counter easy hit

۔ حکومت سے ناراض اہم اتحادی (ق) لیگ نے اب تک کا بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) نے معاملات براہراست وزیر اعظم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا ، مسلم لیگ کے قائدین پنجاب اور مرکز دوںوں معاملات سے نالاں ہے، چوہدری برادران وزیر اعظم عمران خان کی وطن واپسی پر ملاقات کریں گے، ترجمان (ق) نے کہا کہ اتحادی جماعت کو ہر معاملے سے لاتعلق رکھنا قابل قبول ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سے ناراض اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے وزیر اعظم کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حیسن کی زیر صدارت پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ق) نے کا تحریک انصاف کے روہے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومت میں فیصلہ سازی میں (ق) لیگ کو اعتماد میں نہ لیے جانے پر بھی تحفار کا اظہار کیا گیا جب کہ وزیر اعظم کو وزارتوں میں مداخلت سے متعلق بھی آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سانحہ ساہیوال اور حکومتی مؤقف پر بھی بات چیت کی گئی اور دورہ قطر سے واپسی پر وزیر اعظم سے (ق) لیگ کے وفد کی ملاقات کی بھی توقع ہے۔