counter easy hit

امن مذاکرات کیلیے افغان طالبان کا سیاسی وفد پاکستان میں موجود

اسلام آباد: افغانستان میں قیام امن کا مشن لیے افغان طالبان کے سیاسی رہنما پاکستان میں موجود ہیں۔

The Afghan Taliban's political delegation is in Pakistan for peace talksوائس آف امریکا کے مطابق افغان طالبان نے امن مذاکرات کے لیے اپنے سیاسی  رہنماوں پر مشتمل ایک وفد کو پاکستان بھیجا ہے جس کا مقصد افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کے غرض سے پاکستانی حکام سے بات چیت کرنا ہے۔ قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر سے وابستہ  تنظیم کے تین سینئر ارکان پر مشتمل  وفد شہاب الدین دلاور کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچا ہے اور یہ مذاکرات کار دورے کے دوران امن مذاکرات کو آگے بڑھا کر سفارتی سطح پر ’پیس ٹاک‘ کو نتیجہ خیز بنائیں گے۔

سفارتی ذرائع نے وائس آف امریکا کو بتایا کہ وہ طالبان حکام کی پاکستان میں آمد سے آگاہ ہیں تاہم ان کے مشن کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ دوسری جانب ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سیاسی وفد کی پاکستان میں موجودگی کی اطلاعات سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے  کہا کہ  وہ اس  متعلق  معلومات حاصل کرکے میڈیا کو آگاہ کریں گے تاہم وہ فوری طور پر طالبان رہنماں کے پاکستان دورے کی تصدیق نہیں کررہے۔ ادھر افغان امن کونسل کے اعلیٰ حکام ،جنہیں مسلح گروہوں سے امن مذاکرات اور مصالحت کی ذمہ داری دی گئی ہے کا کہنا ہے کہ حکومت نے بار بار واضح کیا ہے کہ وہ طالبان سے بات چیت  کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔