counter easy hit

استاد نصرت فتح علی خاں کی 69ویں سالگرہ کل منائی جائیگی

فیصل آباد: استاد نصرت فتح علی خاں کی 69ویں سالگرہ13اکتوبر بروز جمعہ 4بجے لائل پورپکچرگیلری فرسٹ فلور میونسپل لائبریری بلڈنگ،نڑوالا چوک میں منائی جائے گی۔

The 69th anniversary of ustad Nusrat Fateh Ali Khan will be celebrated tomorrowاستاد نصرت فتح علی خاں میموریل میوزک اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس سالگرہ کی تقریب میں گلوکاروں کے علاوہ خاں صاحب کے عزیزواقارب بھی شرکت کریں گے۔ تقریب میں کیک کاٹا جائے گا ۔یاد رہے نصرت فتح علی خاں13اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے انھوں نے اپنی سحرانگیزآواز سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی انکے گائے ہوئے گیت، غزل اور قوالیاں آج بھی پوری دنیا میں مشہور ہیں۔