counter easy hit

وہی ہوا جس کا ڈر تھا : چینی قونصلیٹ پر حملہ میں کون سا ملک ملوث نکلا ؟ بڑا انکشاف

کراچی( ویب ڈیسک ) کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہکاروں سمیت چار افراد شہید ہوئے ۔ پولیس اور رینجرز کی بروقت جوابی کارروائی میں دو دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کیا گیا تاہم اس حملے سے متعلق تفتیش جاری ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کے سلسلے میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے بھی تفتیش جاری ہے جس میں اہم معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی قونصلیٹ پر حملے کی تفتیش کے دوران بھارتی را ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے بھی کاؤنٹرانویسٹی گیشن کی گئی،۔ جس میں کچھ ایسی معلومات حاصل ہوئی ہیں جواس سے قبل کلبھوشن سے حاصل نہیں ہوئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق اس مرتبہ کلبھوشن یادیو سے کی جانے والی تفتیش سے کچھ ایسے کردار ظاہر ہوئے جو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” نیٹ ورک میں کلبھوشن کے بعد نیٹ ورک کی کمان کررہے ہیں اورممکنہ طور پرپاکستان میں تخریب کاری کے لئے کلبھوشن کے نیٹ ورک کوسنبھال رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال حتمی طورپر یہ تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ وہ کارندے ممکنہ طورپرکلبھوشن کی گرفتاری یا مارے جانے کے بعد اس نیٹ ورک کوآگے بڑھانے کے ذمہ دارتھے، وہ اس وقت بلوچستان ،ایران یا افغانستان میں موجود ہیں یا کسی اورمقام سے اس نیٹ ورک کو آپریٹ کررہے ہیں۔ کلبھوشن سے حاصل ہونے والی معلومات میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کے نیٹ ورک کی حکمت عملی ہوتی تھی کہ نیٹ ورک سے جُڑے کسی بھی شخص کی کارروائی سے قبل موت یا گرفتاری کی صورت میں باقی نیٹ ورک کا اپنے ٹھکانے ، حکمت عملی اوررابطوں کے ذرائع تبدیل کرنا لازمی ہے تاہم اس نے کچھ ایسے لوگوں کی نشاندہی کی ہے کہ وہ ممکنہ طورپرکلبھوشن کی گرفتاری کے بعد کلبھوشن یادیو کی جگہ نیٹ ورک سنبھالنے کے اہل تھے ۔