counter easy hit

دہشتگردوں کا خاتمہ، حکومت نے 15 سو رضا کاروں کی خدمات حاصل کر لیں

Nisar Ali Khan

Nisar Ali Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے پندرہ سو رضا کاروں کی خدمات بھی حاصل کر لیں، چودھری نثار کہتے ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کے مفاد میں جو کچھ بھی ہے ضرور کریں گے، سزائے موت پر تیزی سے عملدر آمد ہو گا، سینتالیس سزا یافتہ قیدیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔

چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، بارہ سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ لڑائی ختم ہو گئی، دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مربوط رابطوں کے ذریعے قومی لائحہ عمل پر عملدر آمد ہو گا۔ پندرہ سو رضا کاروں کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں، پھانسی کی سزا پر تیزی سے عملدر آمد ہو گا، سزا یافتہ سینتالیس قیدیوں کو شارٹ لسٹ بھی کرلیا گیا ہے۔

چودھری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت میں جدید ترین کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ٹول پلازے ختم کر دیئے گئے ہیں۔ جدید کمپلیکس کی تعمیر سے عوام کو سمارٹ کارڈ، رجسٹریشن کارڈ، سمیت کئی سہولتیں ایک چھت تلے میسر ہونگی۔ ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان جب شادی کریں گے تب ہی مبارکباد بھی دیں گے۔