counter easy hit

تحریک انصاف کی خاتون رہنما مومنہ وحید اور چوہدری نثار آمنے سامنے آ گئے ،

لاہور(ویب ڈیسک) ایک تازہ ترین خبر کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار علی خان کی صوبائی اسمبلی کی جیتی ہوئی سیٹی میں خطرے میں پڑ گئی ہے ، مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ وحید نے چوہدری نثار کی رکنیت معطل کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے۔ مومنہ وحید نے اپنی قرار داد میں موقف اختیار کیاہے کہ سابق وفاقی وزیر نے عام انتخابات میں صوبائی سیٹ جیتنے کے بعد اب تک حلف نہ اٹھا کر ایوان کی تضحیک کی ہے، اسلیے ان کی رکن کو معطل کیا جائے۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ لندن علاج کیلئے چلے گئے تھے جس کی باعث وہ حلف نہ اٹھا سکے۔