counter easy hit

تحریک انصاف بازی لے گئی۔۔۔۔ ہارون بلور کی شہادت پر ایسا اعلان کر دیا کہ پورے کے پی کے میں دھوم مچ گئی

تحریک انصاف بازی لے گئی۔۔۔۔ ہارون بلور کی شہادت پر ایسا اعلان کر دیا کہ پورے کے پی کے میں دھوم مچ گئی ۔۔۔۔۔پشاور ;ریکہ توت میں دہشتگردحملہ کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف نے ایک روزہ سوگ کااعلان کر دیا جبکہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں جاری انتخابی

مہم بھی ایک دن روکنے کااعلان کیا ہے ۔ترجما ن پی ٹی آئی فوادچودھری کاکہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ پر حملہ نہایت سفاکانہ اور قابل مذمت ہے، ہارون بلور اوراے این پی کے دیگر کارکنان کی شہادتوں سے پورا ملک سوگوار ہے، پی ٹی آئی نے بلور فیملی اوراے این پی کی قیادت کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیاہے اورتحریک انصاف بلور فیملی اور اے این پی کا غم بانٹے گی۔ ترجما ن پی ٹی آئی فوادچودھری کامزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ کااعلان کرتی ہے اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں جاری انتخابی مہم بھی ایک دن روکنے کااعلان کرتی ہے ،آج پختونخوا میں اپنی تمام انتخابی سرگرمیاں منسوخ کررہے ہیں اور ایک روزہ سوگ میں پختونخوا میں تحریک انصاف کے پرچم بھی سرنگوں رہیں گے۔واضح رہے کہ پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں پارٹی رہنما اور پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے 15کی حالت تشویش ناک بتائی گئی، جنہیں لیڈی ریڈنگ اور خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق

خودکش حملہ آور نے ہارون بلور کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ کارنر میٹنگ میں داخل ہوئے اور اسٹیج کی طرف جارہے تھے۔ سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کے مطابق واقعہ رات 11 بجے کے قریب پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔قاضی جمیل نے بم ڈسپوزل یونٹ کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے میں 8 کلو ٹی این ٹی کا استعمال کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہارون بلور کی سیکیورٹی پر دو پولیس اہلکار مامور تھے۔اے آئی جی بم ڈسپوزل شفقت ملک نے خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اچھے معیار کا دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور کارنر میٹنگ میں پہلے سے موجود تھا اور اس نے دھماکا اُس وقت کیا جب ہارون بلور کی آمد پر آتش بازی کی جا رہی تھی۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال ذوالفقار علی بابا خیل نے بتایا کہ ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور محفوظ ہیں۔خیال رہے کہ ہارون بلور کے والد بشیر بلور بھی 22 دسمبر 2012 کو ایک خودکش حملے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔