counter easy hit

خیبر پختونخوا کالجز میں ساتویں روز بھی اساتذہ کی ہڑتال

پشاور: خیبر پختونخوا اور فاٹا کے کالجز میں ساتویں روز بھی ہڑتال جاری ہے جب کہ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے 17 اکتوبر کو بنی گالہ میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

Teachers' strike on the seventh day in the Khyber Pakhtunkhwa collegesپی ٹی آئی حکومت اور اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہونے کے باعث خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کالجز میں پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن  کی ساتویں روز بھی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں اور طلبہ کو شدید پریشانی کا شکار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اساتذہ روزانہ کالج تو آتے ہیں لیکن کلاس نہیں لیتے جس کے باعث  طلباو طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ دوسری جانب مطالبات منظور نہ کرنے کی صورت میں ایسوسی ایشن نے کل 17 اکتوبر کو بنی گالہ میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے ساتھ چند روز قبل اساتذہ کے مذاکرات میں صرف نجکاری واپس لینی کی یقینی دہانی کرائی گئی تھی تاہم وزیراعلیٰ نے آپ گریڈیشن اور پروفیشنل الاونس دینے کا مطالبہ ماننے سے انکار کیا تھا۔