counter easy hit

خیبر پختونخواہ کالجز میں پانچویں روز بھی اساتذہ کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں معطل

پشاور: خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کالجز میں اساتذہ کی ہڑتال آج پانچویں روز بھی جاری ہے اور ٹیچرز نے عمران خان کیرہائش گاہ کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Teachers' strike, educational activities suspended on the fifth day in Khyber Pakhtunkhwa Collegesپی ٹی آئی حکومت اور اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کالجز میں پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے آج بھی ہڑتال کی جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں اور طلبہ کو شدید پریشانی کا شکار کا سامنا کرنا پڑا۔ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اساتذہ کی ایکشن کمیٹی نے منگل 17 اکتوبر کو بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ ایکشن کمیٹی نے بتایا کہ آج وزیراعلی پرویز خٹک کے حلقے نوشہرہ میں بھی احتجاج کیا جائے گا جس میں مردان، صوابی اور نوشہرہ کے پروفیسرز اور لیکچررز شرکت کریں گے جبکہ نوشہرہ کالج سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔