counter easy hit

لودھراں میں طالبعلم کی ٹانگ توڑنے والا استاد گرفتار

لودھراں: طالب علم کی ٹانگ توڑنے والے سرکاری اسکول کے استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔

Teacher arresting to breaks student leg in Lodhranلودھراں میں ہائی اسکول گوگڑاں  کے دسویں جماعت کے طالبعلم محمد نبیل پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ٹیچر اصغر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دو روز قبل بغیر یونیفارم کے کلاس میں بیٹھنے پر ٹیچر نے 15 سالہ لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈنڈے مارمار کر طالبعلم کی ٹانگ توڑ دی تھی۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر لودھراں راجہ خرم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے ٹیچر کو فوری طور پر معطل کردیا جب کہ پولیس نے ٹیچر کے خلاف طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے مذکورہ استاد کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب   گرفتار استاد نے طالبعلم پر تشدد کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلاس کے لڑکے اسکول کے میدان میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران نبیل کی گرِ گیا جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔