counter easy hit

راجہ خرم نواز بمقابلہ (ن) لیگ کے طارق فضل چوہدری

لاہور: این اے 52 اسلام آباد کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں، تازہ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے راجہ خرم نواز نے 64690 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کےطارق فضل چودھری نے 34072 ووٹ حاصل کیے ، پولنگ کا وقت 6 بجے ختم ہو ا جبکہ واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل جاری تھا جو کہ صبح 8 بجے سے شروع ہو ہو کر شام 6بجے تک پولنگ جاری رہا۔ ملک میں جاری گرمی اور حبس کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکل پڑے تھے۔ الیکشن عمل کے دوران کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ بھی پیش آیا جبکہ سندھ کے اہم شہر لاڑکانہ میں کریکر دھماکہ بھی ہوا۔ بعض مقامات پر لڑا ئی جھگڑے کے واقعات ہوئے جن میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال قابو میں کر لی ۔ قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے577 میں سے 570 حلقوں پرالیکشن کا عمل جاری رہا۔ قومی اسمبلی کیلئے سبزبیلٹ پیپر اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں خصوصی طور پر ہدایات جاری کیں کہ ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لےکرجائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس 120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک ہزار 623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کےحلقوں کیلیے 1534 امیدوار میدان میں تھے اور پنجاب اسمبلی کے لیے 3 ہزار 975 امیدوار حصہ لے رہے تھے،بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر 290 امیدوار میدان میں تھے.