counter easy hit

افغان بھارت دوستی ڈیم پر طالبان کا حملہ، 10 پولیس اہلکار ہلاک

 کابل: افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں ’’افغان بھارت دوستی ڈیم‘‘ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق واقعہ ہفتے و اتوار کی درمیانی شب پیش آیا جب طالبان نے ضلع چشتی شریف میں ’’سلمیٰ ڈیم‘‘ کی حفاظتی چوکی پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے 10 اہلکاروں کو ہلاک اور

Taliban attack on Afghan India Friendship Dam, 10 policemen killed

Taliban attack on Afghan India Friendship Dam, 10 policemen killed

4 کو زخمی کر دیا، حملہ آور پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔  صوبائی پولیس چیف کے ترجمان گیلانی فرہاد نے بتایا کہ یہ حملہ طالبان نے کیا اور جھڑپ میں 4 طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال افغانستان کی حکومت نے سلمیٰ ڈیم کا نام تبدیل کر کے ’’افغان بھارت دوستی ڈیم‘‘ رکھا تھا جس کا افتتاح 4 جون 2016 کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ اس ڈیم پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوئے ہیں جن میں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website