counter easy hit

یہ لو 5000 روپے اور۔۔۔شیخ رشید نے فون نمبر کیوں مانگا؟ معروف اداکارہ سعدیہ امام نے ایسی حقیقت بیان کر دی کہ آپ پنڈی بوائے کی زندگی کے ایک اور رخ سے واقف ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) شیخ رشید نے انٹرویو کے بعد معروف اداکارہ کا نمبر کیوں مانگا؟ معروف اداکارہ سعدیہ امام کو شیخ رشید کے سگار پینے کا انداز بھا گیا، ماضی میں انٹرویو کے دوران پیش آیا دلچسپ قصہ بھی سنا دیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا ہے کہ،
انہوں نے عید کے ایک پروگرام کی شوٹنگ کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پانچ ہزار روپے عیدی وصول کی تھی۔میزبان کی جانب سے سعدیہ امام سے سوال کیا گیا کہ انہیں سب سے زیادہ کس کا انٹرویو کرنے میں مزا آیا جس پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے متعدد لوگوں کے انٹرویوز کیے لیکن سب سے زیادہ مزا شیخ رشید کے انٹرویو کرنے کا آیا۔شیخ رشید کا سگار پینے کا انداز ہی الگ ہے۔سعدیہ امام نے کہا کہ وہ واحد شخص ہیں جس نے شیخ رشید سے پانچ ہزار روپے کی عیدی وصول کی اور ان پیسوں کو فریم کرا کے رکھ لیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے شیخ رشید کا انٹرویو مکمل کیا تو اس کے بعد مجھے پروڈیوسر کا فون آیا کہ شیخ صاحب آپ کانمبر مانگ رہے ہیں۔میں نے پوچھا کہ کہیں وہ پیسے واپس تو نہیں مانگ رہے۔بعد میں شیخ رشید صاحب کو فون آیا اور انہوں نے مجھے کہا کہ بیٹا وہ ایڈیٹ کروا دینا۔خیال رہے عو امی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ان کے عوامی انداز کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے اور اس عوامی انداز کی وجہ سے وہ لوگوں میں خاصے مقبول بھی ہیں۔انتخابات سے قبل انہوں نے مہم کے دوران راولپنڈی میں بھی عوامی انداز اپنایا ۔اور شیخ رشید اکثر ریڑھی والے کے پاس بیٹھ کر سری پائے کھاتے نظر آتے تھے۔اور کبھی کسی گلی کے کونے میں بیٹھے ناشتہ کرتے نظر آتے۔شیخ رشید اپنے حلقے کی عوام میں گھل مل جاتے تھے۔