counter easy hit

طاہر القادری احتجاج کیلئے نکلے تو ساتھ دیں گے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ باقر نجفی رپورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق شہباز شریف کا جھوٹ سامنے آگیا، طاہرالقادری احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلے تو ان کا ساتھ دیں گے۔

Tahir-ul-Qadri came out for protest then support, Imran khanاسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کی بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نہتے لوگوں کو گولیاں ماری گئیں اور جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی تھیں، شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کو دہشت گردی کے کیس میں اندر جانا چاہیے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے صاف اور شفاف الیکشن کے لئے پرامن سیاسی احتجاج کیا تو مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ بنادیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ آمر کی گود میں پلنے والے ہی کسی پر اس طرح کی دہشت گردی کا کیس کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد جلسے کے دوران سابق صدر آصف زرداری کے رقص سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ انہیں ایسی اور پرفارمنس دینی چاہئیں۔