counter easy hit

شام: دوما میں بدستور حالات کشیدہ، کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کام شروع نہ کر سکی

دمشق: شام کے علاقے دوما میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تفتیش کرنے والی تنظیم او پی سی ڈبلیو کام نہ شروع کر سکی۔

Syria: Suicide situation worsened in Damascus, chemical weapons prevention could not start workingذرائع کے مطابق آج او پی سی ڈبلیو کی ٹیم کو دوما جانا تھا لیکن نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث کام میں تاخیر کی گئی ہے۔ ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ فائرنگ کب اور کہاں کی گئی۔ او پی سی ڈبلیو کی ٹیم گزشتہ ہفتے شام پہنچ تھی۔ شام اور روس کی جانب سے اسے دوما جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ شامی حکومت کی جانب سے سات اپریل کو دوما پر مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کے بعد امریکا،برطانیہ اور فرانس نے شام پر حملہ کر دیا۔ شام اور روس کیمیائی حملے کی تردید کرتے ہیں۔