counter easy hit

عظیم بھٹو شہید کے 91ویں یوم پیدائش پر عوام کی بالادستی اور خودمختار معاشرے کی قیام کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرنے والے عظیم راہنما کو سلام، سید ظفر عباس

عظیم بھٹو شہید کے 91ویں یوم پیدائش پر عوام کی بالادستی اور خودمختار معاشرے کی قیام کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرنے والے عظیم راہنما کو سلام، سید ظفر عباس
برلن(نیوز رپورٹر) پیپلزپارٹی جرمنی کے مرکزی راہنما اور سابق صدر سید ظفر عباس شاہ صاحب نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 91 ویں یوم پیدائش پر کہا ہے کہ عظیم بھٹو شہید کے 91ویں یوم پیدائش پر عوام کی بالادستی اور خودمختار معاشرے کی قیام کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرنے والے عظیم راہنما کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو خطے کے عظیم سیاسی رہنما تھے جسے ایک آمر نے اپنی انا کی بھینٹ چڑھا کر پھانسی کے ذریعے شہید کرکے قوم کو ایک عظیم رہنما سے محروم کردیا

ان خیالات کااظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےیس اردو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیاسید ظفر عباس شاہ نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا شہید بھٹو نے نام روشن کیا وہ ہمالیہ سے بلند لازوال پاک چین دوستی کے داعی تھے چواین لائی کے ساتھ مل کر خطے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر انکے سیاسی تدبر اور قابلیت کو تسلیم کیا گیا مخالفین بھی انکی پھانسی کو عدالتی مرڈر قرار دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ بھٹو عوام کی بالادستی‘ آزادی رائے اورخودمختار معاشرے کے قیام کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کی ملک وقوم کیلئے شہادت کا جام نوش کیا مگر آمر کے سامنے نہیں جھکے انکا نام آج بھی زندہ ہے اورپھانسی دینے والے ماضی کاسیاہ باب بن کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے گمنامی کا نشان بن چکے ہیں

Syed Zafar Abbas, EX-PRESIDENT, PPP, GERMANY