counter easy hit

  بلاول بھٹو زر داری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنا عدالت عظمی کی توہین ہے، سید ظفر شاہ

  بلاول بھٹو زر داری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنا عدالت عظمی کی توہین ہے، سید ظفر شاہ

برلن( مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی جرمنی کےسابق صدر ظفر شاہ نے حکومت کی ہٹ دھرمی پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے ۔بلاول بھٹو کی سیاست سے خوفزدہ عناصر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد میں لیت ولعل سے حکومتی سازش بے نقاب ہوگئی۔ جے آئی ٹی رپورٹ پی ٹی آئی نے بنائی، ادارے استعمال ہوئے۔   سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا گھناؤنا چہرہ سامنے آیا۔ عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں عیاشی کررہے ہیں، عوام مہنگائی کا شکار ہیں۔  قوم کو مہنگائی کے جعلی اعدادوشمار دکھا کر گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔

syed zafar abbas, EX-PRESIDENT, PPP, GERMANY