counter easy hit

پیپلزپارٹی کی بنیادیں رکھنے والی لیڈر اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست میں بیگم نصرت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہاہے، کفایت نقوی

پیپلزپارٹی کی بنیادیں رکھنے والی لیڈر اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی  سیاست میں بیگم نصرت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہاہے، کفایت نقوی

Syed, Kafayat Hussain Naqvi, Senior, Leader, PPP, France

Syed, Kafayat Hussain Naqvi, Senior, Leader, PPP, France

پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما سید کفایت حسین نقوی نے محترمہ نصرت بھٹو کو خراج تحسن پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاشبہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیادیں رکھنے والی لیڈر تھیں۔ اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی  سیاست میں بیگم نصرت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہاہے ۔ذوالفقار علی بھٹو کے وزیر اعظم بننے کے بعد نصرت بھٹو کو 1973 سے 1977 تک خاتون اول کی حیثیت حاصل رہی۔ اس طرح وہ پاکستان کی پہلی غیر ملکی خاتون اول بھی تھیں مگر اس وطن میں جمہوریت کیلئے جو قربانیاں انہوں نے دیں نہ تو آج تک کوئی اور عورت دے سکی ہے اور نہ کبھی دے سکے گی۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی سفر میں ہرقدم پر ان کے ساتھ رہیں اور جنرل ضیاالحق کے ہاتھوں ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد پیش آنے والی مشکلات کا انہوں نے بڑی استقامت اور حوصلے سے مقابلہ کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website