counter easy hit

سوچی نے تنقید کے ڈر سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا

ینگون: میانمار کی نوبل انعام یافتہ خاتون رہنما آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

refused to attend the United Nations meeting with fear of criticismمیانمار کی حکمراں جماعت کی خاتون رہنما آنگ سان سوچی نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم پر تنقید کے خوف سے رواں ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔ میانمار حکومت کے سرکاری ترجمان زو ہٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی نیویارک میں جنرل اسمبلی میں شرکت نہیں کریں گی، ان کی جگہ نائب صدر ہنری وان تھیو اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سرکاری ترجمان نے سوچی کے اس فیصلے کی وجہ نہیں بتائی۔

دوسری جانب آج سلامتی کونسل کا روہنگیا مسئلے پر اجلاس بھی ہوگا جب کہ چین نے میانمار کے فوجی آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میانمار حکومت کیخلاف کسی بھی اقدام کو ناکام بنادے گا کیونکہ میانمار کو اپنا استحکام برقرار رکھنے کا حق حاصل ہے۔ واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری ریاستی تشدد کی مذمت نہ کرنے پر دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔