counter easy hit

نقل کی روک تھام،الجزائر اور عراق میں انٹرنیٹ سروس معطل

بغداد;لجزائر اورعراق کی حکومت نے امتحانی پرچہ آﺅٹ ہونے کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہو ئے پورے ملک میں انٹرنیٹ اورفیس بک سمیت تمام سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ہی عارضی طور پر بند کر دیں ہیں۔

Suspension of Internet service in prevention, al Qaeda and Iraqغیر ملکی میڈیا کے مطابق الجزائرکی حکومت نے امتحانات کے دوران پرچوں کے سوالات انٹرنیٹ کے ذریعے لیک ہونے کی شکایات پر انٹرنیٹ سروسز کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی، جس کے باعث انٹرنیٹ کے صارفین فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹ تک رسائی دوران امتحانات بلاک کردی گئی ۔ ہفتہ کو الجزائرکی وزیرتعلیم نے باقاعدہ سرکاری ریڈیو پراعلان کیا کہ امتحانات کے دوران روزانہ صبح 2 گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی کیونکہ اس عرصے کے دوران ملک بھر میں طلباء کے امتحانات ہو رہے ہیں اسلئے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اورسوشل میڈیا تک رسائی منقطع رہے گی۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امتحانات میں ہرممکن حد تک نقل کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا، گرچہ وہ اس اقدام سے خوش نہیں، لیکن امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے یہ اقدام نا گزیر تھا۔ اسی طرح عراق میں بھی امتحانی پرچے آوٹ ہونے کی شکایات پر ملک بھرمیں روزانہ 2گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی،عراق میں بھی یہ اقدام امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ہے۔