counter easy hit

ثروت گیلانی اور فریحہ الطاف کی سیگریٹ پیتے ہوئے تصویر منظر عام پر آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ث روت گیلانی اور فریحہ الطاف رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں ہیں، سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آتے ہی صارفین غصے سے آگ بگولہ ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نیویارک کی سڑکوں پر تمباکو نوشی کے ذریعے پاکستانیوں کی کافی تنقید سمیٹ چکی ہیں ، ماہرہ خان کے علاوہ صبا قمر کی ایک فوٹو شوٹ کے دوران سگریٹ نوشی کرنے کی تصاویر بھی پاکستانیوں کے دلوں پر بجلیاں گرا چکی ہے لیکن اب تمباکو نوش اداکاراﺅں کے کلب میں ثروت گیلانی کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ثروت گیلانی ڈرامے اور فلم میں جاندار اداکاری کے باعث اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں لیکن اب ان کی سگریٹ نوشی کی تصویر نے لوگوں کو سخت غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں ثروت گیلانی اور فریحہ الطاف کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کو ثروت گیلانی کے ہاتھ میں موجود گلاس میں مشروبِ مغرب کا گمان بھی گزرا ۔ ثروت گیلانی کی یہ تصویر ممکنہ طور پر اداکارہ مہوش حیات کی سالگرہ میں بنائی گئی ہے اور پاکستانیوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔