counter easy hit

سپریم کورٹ میں آج زینب قتل کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ،

اسلام آباد (اصغر علی مبارک) سپریم کورٹ میں آج زینب قتل کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ۔ زینب قتل کیس سے متعلق ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزامات پر سماعت آج ہو گی، پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاونٹس سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہو گی، غیر معیاری اسٹنٹس کی فروخت سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہو گی، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا،