counter easy hit

سپریم کورٹ نے پی آئی اے عملے کو دھکے مارنے والے وزیرکیخلاف ازخودنوٹس کیس کا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی آئی اے عملے کو دھمکے مارنے والے گلگت بلتستان کے وزیر فدا خان کیخلاف ازخودنوٹس کیس کا فیصلہ سنادیا اور تحریری معافی مانگے جانے پر نوٹس واپس لے لیا، چیف جسٹس نے اس موقع پرریمارکس دیئے کہ صرف گلگت بلتستان کے لوگوں کی عزت کے لیے نوٹس واپس لے رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کمرہ عدالت میں وزیر کی موجودگی میں ویڈیو چلائی گئی جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا ایک پڑھے لکھے آدمی کا رویہ ایسا ہونا چاہیے ؟ وزیر ایسے ہوتے ہیں، آپ پر مقدمہ درج کرائیں گے۔ وزیر فداخان نے معافی چاہی تو چیف جسٹس نے کہا قطعاً معافی نہیں ملے گی، آپ بدمعاش ہیں ؟ وزیر نے کہا میں بالکل بھی بدمعاش نہیں، مجبور تھے ، بدنیتی سےنہیں کیا۔بعدازاں وزیر نے تحریری معافی مانگ لی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔