counter easy hit

کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کے ڈھیر لگادیئے

لاہور: پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور پاکستان کی امیر ترین عورت نکلیں، کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کے ڈھیر لگادیئے لیکن اثاثوں کی مالیت بہت کم ظاہر کی گئی ہے۔کس کے پاس کتنا ہے خزانہ، کون ہے ارب پتی اور کروڑ پتی، گوشواروں میں سب کچھ سامنے آنے لگا۔

پاکستان کی امیر ترین خواتین سیاستدان میں ادی فریال بھی کسی سے پیچھے نہیں۔پیپلزپارٹی رہنماء فریال تالپور 33 کروڑ روپے سے زائد املاک کی مالکن، گوادر، لاہور اور بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں 3 پلاٹس تو کلفٹن، ڈیفنس اور اسلام آباد میں 3 بنگلوں کی بھی مالک ہیں۔کاغذات نامزدگی میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کے مطابق مرسڈیز، لینڈ کروزر اور کرولا گاڑی بھی فریال تالپور کے زیر استعمال ہیں۔ تالپور کے پاس اسلحہ اور 12 لاکھ روپے کے جانور بھی ہیں اور تو اور ان کے 10 بینک اکاؤنٹ 14 کروڑ 21 لاکھ روپے کیش بھی موجود ہیں۔فریال تالپور کی بیٹی عائشہ تالپور کی بھی 12 کروڑ کی جائیدادیں ہیں، آصف زرداری کی بہن لاڑکانہ کے صوبائی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔