counter easy hit

سری دیوی نے موت کے بعد بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

نئی دہلی: اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر جانیوالی سری دیوی فلم ’’مام ‘‘ میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ کی حقدار ٹھہری ہیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 62 ویں نیشنل فلم ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں ایوارڈ انتظامیہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات سر انجام دینے والوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

 Sridevi won the best actress award after deathبھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو رواں سال فلم موم کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ بہترین ہندی فلم نیوٹن قرار دی گئی، موسیقار اے آر رحمن نے فلم کاترو ویلیا دائی کیلئے بہترین میوزک ڈائریکٹر اور فلم موم میں بہترین بیک گراؤنڈ میوزک کیلئے ایوارڈ جیتا اس کیساتھ ہی اے آر رحمن اپنی زندگی میں 6 بار نیشنل ایوارڈ حاصل کرنیوالے بھارت کے پہلے میوزک کمپوزر بن گئے۔

تقریب میں ونود کھنہ کیلئے داداصاحب پھالکے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا، فلم باہوبلی2 نے بہترین سپیشل ایفیکٹس اور بہترین ایکشن کیلئے ایوارڈ جیتا جبکہ گنیش اچاریہ نے فلم ٹوائلٹ، ایک پریم کتھا کے گیت گوری تو لٹھ مار کی کوریوگرافی کیلئے نیشنل ایوارڈ جیتا۔