counter easy hit

ناصر جمشید پر روپوشی کا الزام، اہلیہ میدان میں آگئیں

SPOT, FIXING, NASIR JAMSHED'S, WIFE, CAME, OUT, TO, DEFEND, HER, HUSBAND, اسپاٹ فکسنگ کےکردار ناصر جمشید پر روپوش ہونے کے الزامات کے بعدان کی اہلیہ میدان میں آگئیں ۔ناصر جمشید کی اہلیہ ڈاکٹر سمرا نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ناصر جمشید کا گھر یا فون نمبرتبدیل نہیں ہوا ہے۔ناصر جمشید کی اہلیہ نے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اور اینٹی کرپشن ٹریبونل کے رکن توقیر ضیا کے بیان پر ردعمل میں طنز کے تیر برسائے۔انہوں نے کہا کہ ناصر جمشید جیسے چہرے والے فرد کو ہر روز اپنے گھر میں دیکھتی ہوں،مجھے حیرت ہے کہ اگر وہ ناصر نہیں تو کون ہے ؟ناصر جمشید کو پی سی بی نے کرکٹ کرپشن کے الزام میں معطل کیا ہوا ہےلیکن تاحال ان سے کوئی تحقیقات نہیں ہوپائیں۔اس حوالے سے پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا تھاکہ انگلینڈ میں مقیم ناصر سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ، وہ اپنا فون نمبر اور گھر تبدیل کرچکے ہیں۔پی سی بی کے چیئرمین کے بیان کو ہی اینٹی کرپشن ٹریبونل کے رکن توقیر ضیا نے دہرایا اور کہا تھاکہ ناصر جمشید اہم کردار ہے لیکن وہ پکڑائی نہیں دے رہا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website