counter easy hit

اسپاٹ فکسنگ؛ خالد لطیف اپنے مستقبل کا فیصلہ سننے نہیں آئیں گے

لاہور: اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر خالد لطیف کے کیس کا فیصلہ کل ہو گا تاہم کرکٹر اس موقع پر ٹریبیونل میں نہیں آئیں گے۔

Spot fixing; Khalid Latif will not come to hear the decision of his futureخالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے کہا ہے کہ وقت کی کمی کے سبب دوسرے شہر سے اتنی جلد آنا ممکن نہیں، سپریم کورٹ میں ٹریبیونل کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اینٹی کرپشن ٹریبونل کل خالد لطیف کے مستقبل کا فیصلہ سنائے گا، کرکٹر پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسانے کا الزام بھی ہے۔ انہوں نے کئی بار اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ذرائع کے مطابق کرکٹر پر 10سال پابندی کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث محمد عرفان کو ایک ماہ معطلی کی سزا دی چکی ہے، جب کہ خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور سہولت کاری کے ملزم ناصرجمشید کے معاملات ٹریبیونل میں زیرسماعت ہیں اور عید کے بعد ان کے فیصلے بھی متوقع ہیں۔