counter easy hit

سردار ایاز صادق کی میر شکیل بجارانی کے گھر آمد انکے والد سابق صوبائی وزیر کی وفات پر اظہار تعزیت

کراچی(نیوز ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی  کرم پور، کند کوٹ ضلع جیکب آباد  میں میر   شکیل خان بجارانی کے گھر آمد ،سپیکر قومی اسمبلی نے میر شکیل خان بجارانی سے آن کے والد سابق وفاقی وزیر اور صوبائی وزیر سندھ میر ہزار خان بجارانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ میر ہزار خان بجارانی ایک زیرک سیاستدان تھے آن کی موت سے پیدا ہونے والا سیاسی  خلاء پر نہیں ہو گا،سپیکر قومی اسمبلی کی میر شکیل خان بجارانی سے گفتگو کافی دیر جارہی رہی۔ سپیکر قومی اسمبلی کی میر ہزار خان بجارانی کی روح کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر وجمیل کی دعاکی