counter easy hit

جنوبی ایشیا کو معیشت اور توانائی کا منبع بننا چاہیے، بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کو معیشت اور توانائی کا منبع بننا چاہیے نہ کہ متنازع خطہ،کشمیر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سنگین تنازع بنا ہوا ہے ۔

South Asia should become a source of economy and energy, Bilawal

South Asia should become a source of economy and energy, Bilawal

واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ برائےامن کے تحت مکالمے سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرے گا ۔ پاکستان کو مسئلہ نہیں مسئلے کے حل کا حصہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل آرڈر کی ناکامی نے دنیا پر گہرے اثرات چھوڑے۔ افغانستان کو امن عمل میں پہل کرنا ہوگی ،طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں۔ افغانستان پاکستان کے استحکام کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔امریکا نے افغان جہاد کے بعد پاکستان کو اکیلا چھوڑ دیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں ،اور پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے ۔اس جنگ میں پاکستانی شہریوں اور فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website