counter easy hit

جنوبی افریقہ کے نئے کوچ کو فاسٹ بولنگ بحران کا سامنا کرنا پڑگیا

جوہانس برگ: جنوبی افریقہ کے نئے کوچ اوٹس گبسن کو ذمہ داری سنبھالتے ہی فاسٹ بولنگ بحران کا سامنا کرنا پڑگیا۔

South Africa's new coach suffered a fast bowling crisisاس وقت پروٹیز کو 4 پیسرز کا ساتھ میسر نہیں ہے، ڈیل اسٹین کندھے کی سرجری کے بعد سے ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئے، ورنون فلینڈر کمر میں تکلیف کے باعث بنگلہ دیش سے پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ کرس مورس بھی اسی انجری کی وجہ سے بنگال ٹائیگر کیخلاف دونوں میچز سے آئوٹ ہوچکے،نوجوان بولر لونگی نگیڈی کمر کے اسٹریس فریکچر کی وجہ سے اکتوبر کے وسط تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ گبسن نے کہاکہ میرا پہلا کام اس بحران سے نمٹنا ہے،میں ایک بار پھر پروٹیز کو ٹیسٹ نمبر ون سائیڈ بنوانے کی پوری کوشش کروں گا۔