counter easy hit

جنوبی افریقا کا باڈی بلڈر مہارت دکھاتے ہوئے ہلاک

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والا تن ساز ایک چیمپئن شپ میں مہارت دکھاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

South Africa bodybuilder is killed while showing skill

South Africa bodybuilder is killed while showing skill

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے باڈی بلڈر سفیسو لنجیلو تھابی جو آئی ایف ایف بی کی 75 کلوگرام کی کیٹیگری میں جونیئر ورلڈ چیمپئن بھی رہے ہیں، گزشتہ روز جنوبی افریقا میں ایک چیمپئن شپ کے دوران بیک لفٹ لگا رہے تھے کہ اس دوران ان کا توازن بگڑ ہوگیا اور وہ کمر کے بل گرگئے۔ باڈی بلڈر کے گرنے سے ان کی گردن کو جھٹکا لگا اور اس سے قبل ان کے ساتھی انہیں اٹھانے کے لیے آتے وہ وہیں پڑے پڑے چند لمحوں میں دم توڑ گئے۔ سابق جونیئر ورلڈ چیمپئن کی ایونٹ میں پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بیک لفٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب باڈی بلڈر کمیونٹی بھی سفیسو کی اس طرح موت واقع ہونے پر حیران ہیں جب کہ کچھ نے تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کچھ احتیاطی تدابیر بھی شیئر کیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website