counter easy hit

سوہا علی اور کنال کا پروڈکشن ہاؤس’’رینیگیٹ فلمز‘‘ کھولنے کا فیصلہ

soha-ali-and-kunal-khemu-decided-to-open-a-production-house-named-renigate-films

soha-ali-and-kunal-khemu-decided-to-open-a-production-house-named-renigate-films

بمبئی(یس شوبز ڈیسک) اداکارہ سوہا علی خان اور ان کے اداکار شوہر کنال کیمو نے جلد ہی اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی پہچان اچھا مواد ہوگی، سوہال علی خان کی پہلی پروڈکشن بائیو پک ہوگی۔

سوہا علی خان نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ  ہم اپنی پروڈکشن کمپنی کھول رہے ہیں جس کا نام رینیگیٹ فلمز ہے، ہم دونوں مل کر فلمیں پرڈیوس کریں گے،ہم دوسروں کے ساتھ مل کر بھی فلمیں بنائیں گے جب ہمیں اپنے تخلیقی آئیڈیاز کیلئے ضرورت محسوس ہوگی۔

پہلی فلم جو ہم کو پروڈیوس کررہے ہیں وہ ایک بائیوپک ہے، یہ زندہ شخصیت کی زندگی پر مبنی ہے، یہ کسی اداکار یا کھلاڑی کی زندگی پر نہیں ہے۔تاہم  فی الحال سوہا علی خان  کا اپنی فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اس فلم میں کام نہیں کررہی، پروڈکشن کمپنی کھولنے کا آئیڈیا صرف اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا آزمانے کیلئے ہے،ہم نے  کمپنی اس لئے نہیں کھولی کہ فلموں میں خود کام کریں،یہ آئیڈیا صرف اچھے کام کی تلاش کیلئے ہے۔

بائیوپک کیلئے ابھی ڈائریکٹر اور کاسٹ کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔امید ہے کہ یہ ایک اچھی فلم ہوگی، سوہا علی خان فلم 31 اکتوبر میں ویرداس کے ساتھ نظر آئیں گی، فلم کا موضوع  بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھ کمیونٹی کیلئے پیدا ہونے والے حالات ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website