counter easy hit

بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ رک گیا، موسم انتہائی سرد

بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ رک گیا لیکن موسم انتہائی سرد ہے۔ چترال میں دشوار راستوں کےباعث برفانی تودے سے متاثر علاقوں میں ریلیف آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Snowfall stopped in the upper areas, extremely cold weather

Snowfall stopped in the upper areas, extremely cold weather

کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کا بسیرا ہے اور کم سے درجۂ حرارت بارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ استور میں دو روز سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہے جبکہ بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہیں ۔بلوچستان کے شمالی علاقے بھی سخت سردی کی لپیٹ میںہیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو، غذر اور استور میں بارش اور برف باری رک گئی ہے لیکن مطلع ابر آلود ہے ،کئی مقامات پر برف سے رابطہ سڑکیں بند ہیں جس سے بالائی علاقوں سے شہر کا رابطہ منقطع اور اشیائے خورو نوش کی قلت کا سامنا ہے۔ استور کے ضلعی ہیڈکوارٹر ز عید گاہ سے گوری کورٹ برفانی تودہ گرنے کے باعث گزشتہ روز سے بند ہے ۔ شمالی بلوچستان میں برفباری رک جانے کے باوجود سردی کی شدت برقرار ہے، چمن میں بھی شدید سردی ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ سوات کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد بحرین کالام روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند رہی۔ پاراچنار میں شدید برفباری کے باعث پہاڑی اور میدانی علاقوں میں آمد و رفت کے راستے بندہیں ۔کچے گھروں کونقصان پہنچا ہے،کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہورہی ہیں ۔ کرم ایجنسی،شمالی و جنوبی وزیرستان،اورکزئی ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website