counter easy hit

سکھ برادری کا مذہبی و ثقافتی تہوار بڑے زور و شور اور جذبے سے منانا

اوٹاوا: جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں سکھ برادری کے لوگ اپنے مذہبی و ثقافتہ تہوار بڑے زور و شور اور جذبے سے مناتے ہیں مگر گزشتہ روز کینیڈا میں ایک پنجابی خاندان نے ایسی پارٹی منائی کہ محلےو الوں کو پولیس کو طلب کرنا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اوٹاوا میں ایک پنجابی سکھ فیملی نے نے سڑک پر ہی پارٹی کرنی شروع کر دی یہ خاندان جس میں 5کے قریب مرد اور چار خواتین شامل تھے ، نے گاڑی میں بلند آواز میں پنجابی گانے لگا کر ہلہ گلہ شروع کر دیا ۔ مقامی رہائشیوں نے پولیس کو کال کیا اور بتایا کہ یہاں کچھ لوگ شور کرکے پورے علاقے کا سکون برباد کررہے ہیں ۔ جب پولیس نے وہاں پہنچ کر انہیں روکنے کی کوشش کی تو پنجابیوں نے انہیں بھی پارٹی میں شامل کر لیا کیونکہ پولیس پارٹی میں بھی ایک سکھ افسر شامل تھا ۔ جب وہ سردار افسر بھی ہلے گلے میں شریک ہو گیا تو باقی پولیس والے ایک طرف کھڑے ہو کر تماشا دیکھنے لگے اور اس جشن کو انجوائے کرتے رہے جسے روکنے کے لیے انہیں بلایا گیا تھا ۔ اس واقعے کی ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ہے جہاں بہت سے لوگ پنجابیوں کی شورشرابے کے ساتھ تقریبات برپا کرنے کی روایت کو سراہ رہے ہیں تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ ٹھیک نہیں ہے اور ارد گرد کے لوگوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے ۔