counter easy hit

حکومت وہ سب کچھ کر رہی ہے جس پر کنٹینر پر چڑھ کر تنقید کیا کرتی تھی، علیم خان اور علیمہ خان کو این آر او دے دیا گیا، سبط مزمل

حکومت وہ سب کچھ کر رہی ہے جس پر کنٹینر پر چڑھ کر تنقید کیا کرتی تھی، علیم خان اور علیمہ خان کو این آر او دے دیا گیا، سبط مزمل

پیرس (نمائندہ خصوصی) نائب صدر مسلم لیگ ن فرانس سبط مزمل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت وہ سب کچھ کر رہی ہے جس پر کنٹینر پر چڑھ کر تنقید کیا کرتی تھی، علیم خان اور علیمہ خان کو این آر او دے دیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان کوکلین چٹ دینے کیلئے گرفتار کیا گیا ہو، علیم خان ڈبل شہرت کے حامل ہیں،ایک طرف لوگ تعریفین اور دوسری طرف برائی کرتے ہیں،عدالت ہی علیم خان بارے فیصلہ کرسکتی ہے۔

انہوں نے حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ابھی کنٹینر فیز سے باہر نہیں آرہی حکومت میں ہونے کے باوجود صرف کرپشن ختم کرنے کے دعوے کیے جارہے ہیں ریاست مدینہ میں حکمران کی بہن کا کیس کچھوے کی رفتار سے جبکہ اپوزیشن راہنمائوں پر کچھ ثابت کیے بنا روز بروز ان کی گرفتاری اور ان کی سیاست کے خاتمے کے دعوے کیے جارہے ہیں کیا یہ جمہوریت ہے اور ایسی جمہوری حکومتیں ہوتی ہیں جو ڈکٹیٹروں سے بد ترین ہیں۔

SIBT E MUZAMMAL, VICE PRESIDENT, PMLN, FRANCE