counter easy hit

سیاچن میں پاک فوج کے 5 جوان برفانی تودے تلے دب گئے

SIACHIN,, FIVE, PAKISTANI, ARMY, SOLDIERRS, CAUGHT, UNDER, GLACIOURاسکردو: سیاچن سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آکر پاک فوج کے 5 جوان لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے 5 جوان دب گئے ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ لاپتہ ہونے والے جوانوں کی تلاش کے لئے پاک فوج کے دستے سمیت علاقائی باشندے  بھی مصروف ہیں جب کہ بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا جارہا ہے تاہم تاحال کسی زخمی یا شہادت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔واضح رہے کہ اسکردو میں برفانی تودہ گرنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں جن میں پاک فوج کے درجنوں جوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ برفانی تودے گرنے کے واقعات میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ہوچکے ہیں 2012 میں سیاچن کے گیاری سیکٹر میں بھی 80 فٹ اونچا اور ایک کلومیٹر طویل برفانی تودہ گرنے سے 11 شہریوں سمیت پاک فوج کے 128 فوجی شہید  ہو گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website