counter easy hit

شیخوپورہ: مبینہ سی ٹی ڈی مقابلے میں6 دہشتگرد ہلاک

Sheikhupura called CTD than 6 killed

Sheikhupura called CTD than 6 killed

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں6 دہشت گرد ہلاک اور 3فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی مخبری ہونے پر فیصل آباد بائی پاس روڈ پر ناکہ لگایا گیا، جہاں ایک کار اور 2موٹر سائیکلوں پر سوار9 دہشت گردوں کو جب رکنے کا اشارہ کیا گیا، تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

سی تی ڈی کے عملے کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں6 دہشت گرد ہلاک، جبکہ 3 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 3کلاشنکوف، 3پسٹل اور 2کلو سے زائد بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد شہر میں کوئی بڑی کارروائی کرنے جارہے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website