counter easy hit

ششی کپور کا سوگ، رشی کپور نے عکسبندی منسوخ کر دی

بولی ووڈ اداکار رشی کپور نے فلم ’’راجما چاول‘‘ کی عکسبندی منسوخ کردی،عکسبندی کی منسوخی غیرمعینہ مدت کے لئے ششی کپور کی موت کے سوگ میں کی گئی۔

Shashi Kapoor grieve, Rishi Kapoor canceled the shotبھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رشی کپور گذشتہ روز نئی دہلی میں فلم ’’راجما چاول‘‘ کی عکسبندی میں مصروف تھے کہ اس دوران انہوں نے چچا ششی کپور کے دنیا سے گذر جانے کی خبر سنتے ہی عکسبندی منسوخ کردی اور ممبئی کے لئے روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ ششی کپور کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں جس میں بولی وڈ کے اسٹارز کے علاوہ مداحوںکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔