counter easy hit

تیز تر ہدف شناخت حل کے لیے مرک ایووٹیک کے ساتھ تعاون کرتا ہوا

Merck Collaborates with Evotec

Merck Collaborates with Evotec

بلیریکا، میساچوسٹس (نمائندہ خصوصی) معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارے مرک نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ ایووٹیک اے جی کے ساتھ مختلف معاہدے کرچکا ہے، جن کے ذریعے ایووٹیک اے جی مرک کے جینیاتی ریجنٹس جیسا کہ سی آر آئی ایس پی آر اور ایس ایچ آر این اے لائبریریوں جیسے مجموعوں کے لیے اسکریننگ خدمات فراہم کرے گا۔ ایووٹیک کے اسکریننگ تجربے کے ساتھ ان لائبریریوں تک مشترکہ رسائی نئے ادویاتی اہداف کو تلاش اور شناخت کرنے کے تیز راستے پیش کرتی ہے۔

ٹریسا کریسی، سربراہ اپلائیڈ سلوشنز اسٹریٹجک مارکیٹنگ اینڈ انوویشن، لائف سائنس، نے کہا کہ “ادویاتی دریافت نئے اہداف کی شناخت سے شروع ہوتی ہے، ایک ایسا عمل جو وقت اور محنت کے لحاظ سے بہت دراز ہو سکتا ہے۔ ایووٹیک کے ساتھ ہمارا تعاون دریافت کے بہاؤ کو تیز کرتا ہے، صارفین کو زیادہ تیزی اور موثر انداز میں مرض کے راستوں کا کھوج لگانا اور نئے اہداف پانا ممکن بناتا ہے۔”

تعاون صارفین کو سی آر آئی ایس پی آر اور ایس ایچ آر این اے لائبریویوں کا خاص مجموعہ منتخب کرنے کی اجازت دیتا ہے، اور پھر ایووٹیک کی فینوٹائپک اسکریننگ میں جامع صلاحیتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بنیادی و مستعد پلیوری پوٹنٹ اسٹیم خلیات اور جاندار نسیج میں مرض کے نمونوں کی جانچ ممکن بناتا ہے۔ ہدف کی شناخت کا کام خاص طور پر تیار شدہ خلیاتی سلسلوں کے استعمال کے ذریعے مزید تیز کیا گیا ہے جسے مرک کے سیل ڈیزائن اسٹوڈیو نے تیار کیا ہے۔ یہ خلیاتی سلسلے ایووٹیک کی جانب سے خصوصی اسکریننگ جانچ میں استعمال کیے گئے ہیں اور یہ زیادہ موثر انداز میں جوابات فراہم کرتے ہیں۔

ایووٹیک کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر ماریو پولیوکا نے کہا کہ “مرک کے ساتھ یہ معاہدہ ہدف کی شناخت اور تثیق کے شعبے میں ہماری پیشکشوں کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ ہمارے خلیاتی اسکریننگ پلیٹ فارموں اور جاندار نسیج نمونوں پر مرک کے جانچ کے لیے تیار ریجنٹس کا اطلاق ایک طاقتور ادویات دریافت صلاحیتوں کو تخلیق کرتا ہے اور ایک جامع حل کے ذریعے ہمارے صارفین کو زیادہ قدر دیتا ہے۔”

مرک پورے انسانی جینوم کا احاطہ کرنے والی آراستہ سی آر آئی ایس پی آر لائـریری کے لیے ویلکم ٹرسٹ سینگر انسٹیٹیوٹ کے ساتھ شراکت داری رکھتا ہے۔ ادارہ دنیا کی سب سے بڑی آر این اے آئی کلون لائبریری کا تیار کنندہ اور تقسیم کار بھی ہے، جو آر این اے آئی کنسورشیئم کے ساتھ تعاون کے ذریعے تخلیق کی گئی۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ ادارہ مرک نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس میٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔