counter easy hit

اسپاٹ فکسنگ کیس: شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد

لاہور: اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔

Sharjeel, Khan, sentenced, five , years, ban, for, Match, Fixingپاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان اور خالد لطیف سمیت 5 کرکٹرز کو معطل کیا گیا۔ شرجیل خان پر 2 گیندیں لیفٹ کرنے اور بُکیوں سے رابطے چھپانے کے الزامات تھے۔

شرجیل خان کا کیس اینٹی کرپشن ٹریبونل میں زیر سماعت تھا اور کیس کی سماعت 24 مارچ کو شروع ہوئی تھی، شرجیل خان کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 18فروری کو چارج شیٹ کیا گیا جب کہ معطل کرکٹر نے 29 جولائی کو حتمی دلائل جمع کرائے تھے۔

پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کرکٹر شرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

مختصر فیصلے کے مطابق شرجیل خان پر پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی پانچ شقوں کا الزام عائد کیا گیا تھا جو ثابت ہونے پر انہیں سزا سنائی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website