counter easy hit

شاہ زیب قتل کیس، سول سوسائٹی کی اپیلیں سننے کیلئے لارجر بینچ تشکیل

شاہ زیب قتل کیس میں سول سوسائٹی کی اپیلوں پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے اپیلوں کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کراچی رجسٹری میں کرے گا۔

Shahzeb murder case, Create larjar bench for Civil Society appealsشاہ زیب قتل کیس سے متعلق دائر اپیل کی سماعت کے لئے بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہیں، سول سوسائٹی کی اپیلوں کی سماعت کل کراچی رجسٹری میں کی جائے گی۔ سول سوسائٹی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے سے اے ٹی اے کی دفعات نکالیں، انسداد دہشت گردی کی دفعات نکالنے سے ملزمان کو فائدہ ہوا، شاہ زیب قتل کیس سیشن نہیں اے ٹی اے کا مقدمہ ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ اگر شاہ رخ جتوئی جیسے ملزمان کو چھوڑا گیا تو معاشرے پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔